رورل ہیلتھ سنٹرگڑھی دوپٹہ میں ادویات ناپید ‘ ڈاکٹر غائب

جمعہ 24 اکتوبر 2014 15:35

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء)رورل ہیلتھ سنٹرگڑھی دوپٹہ میں ادویات ناپید ‘ ڈاکٹر غائب ‘ دس سال سے عمارت بھی مکمل نہ ہوسکی ‘ رواں ہیلتھ سنٹربرائے نام رہ گیا ‘ لاکھوں نفوس پرمشتمل آبادی طبی سہولیات سے محروم ‘ محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام لسی پی کرسوگئے ‘ عوام کااحتجاج ‘ گڑھی دوپٹہ رورل ہیلتھ سنٹر میں فوری ادویات مہیاکرنے سمیت ڈاکٹر کی تعیناتی کامطالبہ بصورت دیگرشدید احتجاج کیاجائیگا ‘ انجمن تاجران گڑھی دوپٹہ چوک بازار کے صدرطارق عباس ڈار ‘راجہ عارف ‘ افتخاراحمداعوان اوردیگر نے ڈائریکٹرجنرل صحت عامہ سردارمحمودخان سے مطالبہ کیاہے کہ وہ گڑھی دوپٹہ رورل ہیلتھ سنٹر کادورہ کریں اورعوام سے بھی حالات بارے آگاہی حاصل کریں تاکہ مسائل کاخاتمہ ہوسکے ۔