انسداد ڈینگی مہم پوری جانفشانی کے ساتھ جاری ،ان ڈور ڈینگی سرویلنس کے تحت43911 گھروں کو چیک کیا گیا‘ ڈی سی او لاہور

جمعہ 24 اکتوبر 2014 16:59

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء) ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر)محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر کے تمام ٹا ؤنز میں ضلعی انتظامیہ انسداد ڈینگی مہم کو پوری جانفشانی کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہے۔انہوں نے کہا کہ انسدادِ ڈینگی SOPsکے تحت شہر میں ڈینگی کی روک تھام کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور ڈینگی لاروا کے خاتمہ کے لیے اِن ڈور،آؤٹ ڈور سرویلنس میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت ہرگز برداشت نہ کی جائے گی۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار آج ڈی سی او کیمپ آفس میں ڈینگی کی روک تھام کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔ای ڈی او (ہیلتھ)،اے ڈی سی (جی) ،ٹا ؤن ایڈمنسٹریٹرز نے اجلا س میں شرکت کی۔ای ڈی او (ہیلتھ) اور ڈینگی پراجیکٹ انچارج نے شہر میں جا ری انسدادِ ڈینگی کی سرگرمیوں کے متعلق ڈی سی او لاہور کو تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

بریفنگ کے دوران انہوں نے بتایا کہ انسدادِ ڈینگی مہم میں کا م کر نے والے سٹاف نے آج ان ڈور ڈینگی سرویلنس کے تحت43911 گھروں اور آؤٹ ڈور ڈینگی سرویلنس کے تحت13514 مقامات کو چیک کیا،تمام ٹاؤنز میں ڈینگی Android فون کے ذریعے 8482تصویریں لی گئیں جبکہ212 مقامات سے ڈینگی لاروا کو تلف کیا گیا اور ڈینگی لاروا برآمد ہونے اور ناقص صفائی ستھرائی کے انتظامات پر04افراد کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے اور 1 کو گرفتار کروایا گیا ۔

انہوں نے بتا یا کہ تمام ٹاؤنز نے آج98 قبرستانوں اور266کباڑخانوں کی ڈینگی سرویلنس کی اور308 ٹائر کی دکانوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو چیک کیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آج 157 یونین کونسلزاور کنٹومنٹ بورڈ کے2933 حساس گھروں میںآ ئی آر ایس سپرے کیا گیا ۔داتا گنج بخش ٹاؤن کی 2 حساس یونین کونسلوں اور کنٹونمنٹ بورڈ کی 2 وارڈ میں فوگنگ سپرے بھی کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے انسدادِ ڈینگی مہم میں کام کرنے والے سٹاف کی کارکردگی کو سراہا اور تمام ٹا ؤن ایڈمنسٹریٹرز کو ہدایت کی کہ انسدادِ ڈینگی سرگرمیوں کو مزید تیز کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :