میلسی ، لاغر اور مردہ جانوروں کے گوشت کی فروخت کے خلاف کاروائی

جمعہ 24 اکتوبر 2014 22:09

میلسی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء ) میلسی میں ویٹرنری اسسٹنٹ ثنااللہ کی سر پرستی میں لاغر مردہ جانوروں کے گوشت کی فروخت کی بڑھتی ہوئی شکا یات پر گزشتہ روز ویٹرنری ڈا کٹر ز ملک ذوالفقار اور ڈا کٹر محمد حبیب کی سر براہی میں کامیا ب چھاپہ محمد ریاض کو متعدد بار شکایات موصول ہوئی کہ ثنااللہ بعض قصاب اور ہو ٹل مالکان سے لا غر مردہ جانوروں کے گوشت کی فروخت کی سر پرستی کرتا ہے جس پر گزشتہ روز چھاپہ مار پارٹی ڈاکٹر ڈوالفقا ر اور ڈا کٹر حبیب کی سر براہی میں چھاپہ مارا اور مہراں والی بستی میں منا قصائی اور دیگر تین سا تھی قبرستان میں بھینس کی کھال اتار کر گوشت میلسی کی طرف لا رہے تھے کہ پکڑے گئے پولیس نے منا قصائی اور دیگر کو گرفتار کر لیا اور ویٹر نری اسسٹنٹ ثنا اللہ کو بلایا گیا تو اسنے چھاپہ مار پارٹی کیساتھ بھی جانے سے انکار کیا اور ایف آئی آ ر چاک کرانے سے بھی رکاوٹیں ڈالی جس پر اسسٹنٹ کمشنر میلسی نے فوری طور پر ویٹرنری ڈاکٹرز ملک ذوالفقار اور ڈاکٹر حبیب کو فوری طو ر پر چھاپے مارنے کا حکم دیا سٹی پولیس نے ڈاکٹر ذوالفقار کے تحریری استغا ثہ پر مقد مہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا یہ بات قا بل ذکر ہے کہ کافی عرصہ سے ویٹرنری اسسٹنٹ ثنااللہ کیخلا ف شکا یات تھی بلکہ ڈی سی او وہاڑی کے حکم پر ڈی او سی وہاڑی مہر امیر بخش کے پاس انکوائری آ خری مراحل میں ہے جس میں ثنااللہ کیخلا ف تمام الزاما ت ثابت ہو چکے ہیں میلسی کے سماجی ، سیا سی ، مذہبی ، فلاحی حلقوں نے کمشنر ملتان ، ڈی سی او وہاڑی سے مطالبہ کیا ہے کہ ثنااللہ کو معطل کر کے تبدیل کیا جائے تاکہ حرام گوشت کی فروخت کی حو صلہ شکنی ممکن ہو سکے ۔