جمیکن پولیس نے پاکستان کے آنجہانی کوچ باب وولمر کی موت کو طبعی تسلیم کرلیا ، آئندہ ہفتے باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔ برطانوی اخبار

ہفتہ 2 جون 2007 12:57

لندن (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار02 جون 2007) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ باب وولمر کا قتل نہیں ہوا بلکہ ان کی موت دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہوئی تھی ۔ برطانوی اخبار کے مطابق جمیکن پولیس آئندہ ہفتے پریس کانفرنس میں اس بات کا باقاعدہ اعلان کرنے والی ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق جمیکن پولیس پریس کانفرنس میں اعلان کرے گی کہ وہ باب وولمر کی موت کو اب قتل نہیں سمجھتی بلکہ ان کی موت عارضہ قلب سے ہوئی ہے کیونکہ وولمر ذیابیطس میں مبتلا تھے۔

اخبار کے مطابق لندن پولیس اور جمیکن پولیس افسران مشترکہ تحقیقات کے بعد اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ باب وولمر کے قتل میں کوئی تیسرا فریق ملوث نہیں ہے۔ انکوائری میں شریک ذرائع کا کہنا ہے کہ اب یہ مان لیا گیا ہے کہ باب وولمر کا قتل نہیں ہوا ۔

متعلقہ عنوان :