کوئٹہ ، 27سے2نومبرتاکہ ماہ اوربچے کی صحت کے حوالے سے ہفتہ منایاجائیگا

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 17:12

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25 اکتوبر۔2014ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں 27سے2نومبرتاکہ ماہ اوربچے کی صحت کے حوالے سے ہفتہ منایاجائیگا اس دوران حملہ خواتین کو ٹی ٹی کے انجیکشن اورپیدائش سے لیکر11ماہ تک کی عمر کے بچوں کو 9متعدی امراض خناق،کالی کانسی،تشنج،پولیو،تپ دق،کالایرقان،گردن توڑبخار،نمونیا،خسرہ سے بچاؤکے حفاظتی ٹیکے بھی لگائے جائیں گے اس کے علاوہ بچوں کے پیٹ کے کیڑوں سے بچاؤکی دوابھی دی جائیگی ہفتہ ماں اوربچے کی مہم کے دوران ضلع کوئٹہ کی 850ایل ایچ ڈبلیواور36ایل ایچ ایس اپنے علاقوں میں کام کی نگرانی اورآگاہی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گی علاوہ ازیں چےئرمین نیشنل پروگرام کوئٹہ ڈاکٹرشیراحمدساتکزئی اوراکاؤنٹ سپروائزرشکیل احمد فیصل اور ڈسٹرکٹ کوارڈیٹرڈاکٹرثناء بلوچ مہم کی نگرانی کریں گی۔