کراچی ،ڈینگی سے متاثرہ خاتوں جاں بحق

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 17:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25 اکتوبر۔2014ء) کراچی میں ڈینگی نے ایک اورجان لے لی جس کے بعد سندھ میں رواں سال ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد 11 ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت سندھ کے مطابق کورنگی کی رہائشی 22 سالہ نورانسا کو ڈینگی کی علامات پرایک ہفتہ قبل اسپتال لایا گیا تھا جہاں ٹیسٹ کے بعد خاتون میں ڈینگی کی تشخیص ہوئی تھی، مسلسل علاج کے باوجود نور انسا صحت یاب نہ ہوسکی اور اسپتال میں ہی دوران علاج دم توڑ گئی۔ کراچی سمیت اندرون سندھ رواں سال ڈینگی مرض کے باعث ہلاک افراد کی تعداد 11 ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :