مہمند ایجنسی ،خویزئی میں پولیو کے عالمی دن بارے آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 17:53

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25 اکتوبر۔2014ء) مہمند ایجنسی تحصیل خویزئی میں پولیو کے عالمی دن کے حوالے سے آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس میں اے پی اے مہمند ایجنسی عارف یوسفزئی تحصیلدار عجم خان آفریدی اور تحصیل خویزئی ،بزئی کے تمام ملکانان نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اگاہی واک کا مقصد عوام میں پولیو جیسے موذی مرض کے خلاف عوام میں آگاہی پھیلانا تھا ۔اس موقع پر آگاہی واک سے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو ایک موذی مرض ہے جس سے ہمارے ملک کے معصوم بچے متاثر ہو رہے ہیں لیکن اس ہم سب ملک سے اس مرض کے حاتمہ کے لئے ملکر جدو جہد کرینگے اور اس مرض سے اپنے ملک کو پاک کرینگے۔

متعلقہ عنوان :