پنجگور کے شعبہ صحت میں کافی تبدیلی آئی ہے غریب عوام کو ہر سہولیت مل رہی ہے،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر کہور خان

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 19:04

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اکتوبر 2014ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر کہور خان نے کہا ہے کہ پنجگور کے شعبہ صحت میں کافی تبدیلی آئی ہے غریب عوام کو ہر سہولیت مل رہی ہے،اس دفعہ میڈیسن وافر مقدار میں موجود ہے متعددغریب ان سے مستفید ہورہے ہیں ،تمام سی ڈی اور بی ایچ یوز کو بھی ہم سہولیت فراہم کررہے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں صافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا ہے کہ پنجگور کے تما م اسپتال کا ویزٹ کررہا ہوں علاقہ وشبود،بونستان،عیسئی،مجبور آباد،خدابادان،گرمکان،چتکان اور دیگر تمام کا دورہ کیا ہے جس میں کافی فرق آیا ہے علاقائی لوگ ان سے فائدہ اٹھا رہے ہیں،اسپتال کی ایمرجنسی کو 24گھنٹے بحال کرنے کیلئے ایک سرجن ڈاکٹرعبدالرازق کو ٹرانسفر کرکے پنجگور میں لایا گیا جو اپنی ڈیوٹی خوش اسلوبی سے نبھا رہا ہے سول اسپتال کے گائنی وارڈ شعبہ چلڈران اور تمام شعبوں کیلئے دن رات کام کررہے ہیں انشاء اللہ کامیابی حاصل کرین گے، انہوں نے کہا ہیکہ مشکلات ہے مگرانکی حل کیلئے محنت کررہے ہیں ،اوور آل بلوچستان کی طرح پنجگور کے حالات بھی کافی احساس ہیں مسخ شدہ لاشوں اور لاوارث لاشوں کیلئے پہلی مرتبہ پنجگور میں مردہ سردہ خانہ کا بندو بست کیا جارہا ہے جنہیں تعمیر کرکے فکشن کرینگے ،انہوں نے صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا ہیکہ سول اسپتال کی گانئی وارڈ کو چوبیس گھنٹے بحال کرنے کیلئے 10کے قریب لیڈی میڈیکل ڈاکٹر کی ضرورت ہے ،جو صبح وشام اپنی کام سرانجام دے سکیں،انہوں نے کہا ہیکہ پنجگورکے کئی میڈیکل ڈاکٹروں کی پوسٹیں خالی ہیں انہیں پرُ کرنے کی ضرورت ہے،انکے پرُ ہونے سے پنجگور اسپتال کسی کوئٹہ کی محتاج نہیں ہوگا اور نہ ہی کوئی کیس پنجگور سے ریفر ہوکر کراچی کوئٹہ دیگر علاقے میں جائیگی۔

متعلقہ عنوان :