مذہبی منافرت اور تعصب جو پاکستان میں دیکھا ہے دنیا کے کسی دوسرے ملک میں ایسا نہیں ہے،علامہ طارق جمیل،

ظلم کی تاریک رات اس ملک پر مسلط ہے ،انقلاب نعروں سے نہیں بلکہ دلوں کے تبدیل ہونے سے آئے گامسلمان کی عزت کعبہ کی حرمت سے بڑھ کر ہے، ظلم کا راستہ چھوڑ دو اللہ تعالیٰ تمہارے دل بدل دے گا جو کہ انقلاب کا راستہ ہے ،اس ملک کو غریب ان پڑھ طبقے نے نہیں اعلیٰ تعلیم یافتہ لوگوں نے لوٹا ہے ،علماء کرام لوگوں کو فرقہ نہیں بلکہ اسلام سکھائیں ،نوجوان نسل فرقہ و اریت کی آگ کو بھڑکنے سے روکنے کیلئے محبت ،دوستی اور حسن سلوک کو آگے بڑھائیں ،علم کیلئے محتاج قومیں کبھی اپنے پاؤں پر کھڑا نہیں ہو سکتیں ، ،قرآن کی تعلیمات کو فراموش کرکے ہم بحرانوں کا شکار ہو چکے ہیں، پنجاب کالج جہانیاں میں خصوصی خطاب

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 19:20

مذہبی منافرت اور تعصب جو پاکستان میں دیکھا ہے دنیا کے کسی دوسرے ملک ..

جہانیاں (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اکتوبر 2014ء) معروف دانشور و مذہبی سکالر علامہ طارق جمیل نے کہا ہے کہ جو مذہبی منافرت اور تعصب جو پاکستان میں دیکھا ہے دنیا کے کسی دوسرے ملک میں ایسا نہیں ہے ،ظلم کی تاریک رات اس ملک پر مسلط ہے ،انقلاب نعروں سے نہیں بلکہ دلوں کے تبدیل ہونے سے آئے گامسلمان کی عزت کعبہ کی حرمت سے بڑھ کر ہے، ظلم کا راستہ چھوڑ دو اللہ تعالیٰ تمہارے دل بدل دے گا جو کہ انقلاب کا راستہ ہے ،اس ملک کو غریب ان پڑھ طبقے نے نہیں اعلیٰ تعلیم یافتہ لوگوں نے لوٹا ہے ،علماء کرام لوگوں کو فرقہ نہیں بلکہ اسلام سکھائیں ،نوجوان نسل فرقہ و اریت کی آگ کو بھڑکنے سے روکنے کیلئے محبت ،دوستی اور حسن سلوک کو آگے بڑھائیں ،علم کیلئے محتاج قومیں کبھی اپنے پاؤں پر کھڑا نہیں ہو سکتیں ،تعلیم کا مقصد پیسہ کمانا نہیں بلکہ علم اور شعور کو بیدار کرنا ہے ،قرآن کی تعلیمات کو فراموش کرکے ہم بحرانوں کا شکار ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ان خیالات کا اظہار پنجاب کالج جہانیاں میں خصوصی خطاب کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کا مہینہ اس بات کا درس دینا ہے کہ کبھی بھی ظلم کے ساتھی نہ بنو کائنات کا افضل ترین گھرانہ کربلا کے پتے ریگار میں ذبح ہو گیا لیکن ظلم کا ساتھ نہ دیا ہم آج حسین  کا غم تو مناتے ہیں لیکن عمل یزید و شمر جیسے ہیں اور ان کی صفوں میں شامل ہیں۔

انہوں نے کہاکہ نعروں اور دعوؤں سے نہیں آتے بلکہ دلوں کے بدلنے سے آتے ہیں ظلم چھوڑ دو تو اللہ تعالیٰ تمہارے دل بدل دے گا جس سے انقلاب آجائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس ملک کو غریب عوام نے نہیں بلکہ اعلیٰ تعلیم یافتہ طبقوں نے لوٹا ہے ملک میں مذہب کے نام پر فرقہ واریت کیا آگ بھڑکائی جا رہی ہے جس سے ملک کھوکھلا ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ظلم اگر غیر مسلم پر بھی ہوتو اس سے بھی عرش کانپ اٹھتا ہے یہاں تو پوری مسلم دنیا پر ظلم ڈھائے جا رہے ہیں ایک انسان کی عزت کعبہ کی حرمت سے بڑھ کر ہے کسی کو گالی دینا اور انسانیت پر ظلم حرمت کعبہ کو پامال کرنے کے برابر ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جھوٹ ،بدیانتی اور ظلم جہاں بھی ہوگا وہاں سے عزتیں اور برکتیں کوچ کر جاتی ہیں زوال اس قوم کا مقدر بن جاتا ہے ہم قرآنی تعلیمات کو فراموش کر چکے ہیں جس کی وجہ سے بحرانوں سے دوچار ہیں قوم میں جھوٹ ،ظلم اور بددیانتی عام ہے اس لیے رسوا ہو رہے ہیں ملک پر ظلم کی سیاہ رات مسلط ہے بددیانتی ملک کی جڑیں کھوکھی کر رہی ہے تمام ملک ہی ظلم کی لپیٹ میں ہے ،ڈاکٹر اور وکیل تاجر بن چکے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ظلم کے راستے چھوڑ دو عدل کرو عدل و انصاف کرنے والا حکمران ،رشتہ داروں سے حسن سلوک کرنے والا اور حلال روزی کمانے والے جنت کے اعلیٰ درجوں پر فائز ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ علماء کرام،نوجوان،وکلاء ،صحافی ملک سے فرقہو اریت کی بھڑکتی آگ کو کم کرنے کیلئے اپناکردار ادا کریں ۔