ریسکیو1122جھنگ نے محرم پر ہنگامی صو رتحا ل کیلئے تما م تر انتظامات مکمل کر لئے، تمام اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 19:20

جھنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اکتوبر 2014ء) ریسکیو1122جھنگ نے محرم پر ہنگامی صو رتحا ل کیلئے تما م تر انتظامات مکمل کر لئے او ر تمام اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ر یسکیو 1122ڈاکٹر طارق سعید نے گذشتہ روزصحافیوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ محر م کے موقع پر کسی بھی ہنگامی صو رتحا ل سے نمٹنے کیلئے ایمر جنسی پلان تیار کر لیا۔محرم کے موقع ریسکیو 1122جھنگ کی20 خصوصی ٹیمیں جن میں 40 ریکیو ڈیوٹی سر انجام دیں گی ۔محرم الحرام کے موقع پر شہر کے مختلف مقامات پر ہنگامی ڈیوٹی پر 5 ایمبو لنسیز، تین فائیروہیکل اور ضروری سامان سے لیس سپیشل ریسکیو ڈیزاسٹر و ہیکل کو مامور کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :