پاکستان میں خواتین میں چھاتی کاکینسر سب سے زیادہ ہے،ڈاکٹرسمیع اللہ

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 21:15

ڈیرہ اسماعیل خان( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اکتوبر 2014ء) پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جہاں چھاتی کاکینسرخواتین میں سب سے زیادہ ہے۔ہرنومیں سے ایک خاتون کویہ موذی مرض لاحق ہوسکتاہے۔عمرکے بڑھنے کیساتھ ساتھ اس مرض کے ہونے کاامکان بھی بڑھ جاتاہے۔کینسرایک قابل علاج مرض ہے۔اس کاعلاج ضروری ہے۔ان خیالات کااظہاردینارکینسرہسپتال میں میموگرافی ڈے کے انعقادکے موقع پر ڈاکٹر سمیع اللہ کینسرسپیشلسٹ وانچارج ان کالوجی ڈیپارٹمنٹ دینارکینسرہسپتال نے منعقدہ تقریب سے کیا۔

تقریب میں گومل میڈیکل کالج کے پیتھالوجی ڈاکٹرسجاد‘مفتی محمودہسپتال کی ڈاکٹرنسیم صباء گائنی انچارج‘ڈاکٹرعلی ای این ٹی اورڈاکٹرمحمدآئی انچارج کے علاوہ مفتی محمود ہسپتال کے ڈاکٹرز‘سٹاف‘نرسز‘گومل میڈیکل کالج کے فیکلٹی ممبران‘میڈیکل کے طلبہ اورعوام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرسمیع اللہ نے کہاکہ زیادہ ترخواتین میں چھاتی کے کینسرکی علامت چھاتی میں گلٹی کی صورت میں پائی جاتی ہے۔اس موقع پر دینارکینسرہسپتال کی جانب سے خواتین میں چھاتی کے کینسرکی تشخیص کے حوالے سے مفت میموگرافی کی سہولت بھی مہیاکی گئی جس میں ڈیرہ اسماعیل خان‘متاثرین جنوبی وزیرستان اوربھکرکی100خواتین نے مفت میموگرافی کی سہولت سے فائدہ اٹھایا۔

متعلقہ عنوان :