ڈسڑکٹ ڈرگ انسپکٹر میرپور کا شام کے وقت بغیر بل ورنٹی ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف پولیس کے ہمرہ ایکشن

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 21:25

جاتلاں (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اکتوبر 2014ء ) ڈسڑکٹ ڈرگ انسپکٹر میرپور سردار وسیم خان کا شام کے وقت بغیر بل ورنٹی ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف پولیس کے ہمرہ ایکشن ، جہلم کے رہاشی کا بھر پور پیچھا کرتے ہوئے منگلا کے مقام پر رنگے ہاتھوں پکڑ کر چالان کر کے گاڑی کو بھی ضبط کر لیا جبکہ میرپور تھوتھال کے مقام پر ایک میڈیکل سٹور سے سرکاری ادویات اور ایکسپری ادویات برآمد کر کے کاروائی شروع کر دی انسانی جانوں سے کھیلنے والے قانون کے شکنجے سے نہیں بچ سکتے زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے ایسے شر پسند عناصر کے خلاف میری کاروائی جاری رہیگی عوام علاقہ صحافی سول سوسائٹی اور انجمن تاجراں کے افراد تعاون کریں بغیر بل ورنٹی ناقص اور غیر معیاری ادویات فروخت کرنے والوں کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے کشمیر پریس کلب جاتلاں کے صحافیوں سے ملاقات کے دوران گفتگو تفصیلات کے مطابق وزیر صحت آزاد کشمیر سردار قمر زمان اور ڈی ایچ او میرپور ڈاکٹر بشیر چوہدری کی خصوصی ہدایات پر ڈسڑکٹ ڈرگ انسپکٹر میرپور سردار وسیم خان نے جہلم کے رہاشی وقار علی ولد ممتاز علی کا بھر پور پچھا کر کے پولیس کے ہمرہ گاڑی سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے چالان کر دیا اور گاڑی کو بھی تھانہ میں ضبط کروا دیا ڈرگ انسپکٹر نے کہا کہ وقارعلی عرصہ دراز سے غیر معیاری ادویات بغیر بل ورنٹی مختلف میڈیکل سٹوروں پر رات کے وقت فروخت کرتا تھا ا ایسے لوگ کیسی رعایت کے مستحق نہیں انھوں نے کہا کہ ہر میڈیکل سٹور ملکان اور کوالیفیڈ پرسن کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اگر کسی نے انسانی جانوں سے کھیلنے کی کوشش کی تو وہ قانون کے شکنجے سے نہیں بچ پائیگا انھوں نے کہا کہ جہلم سمیت پنجاب و دیگر شہروں کے لوگ جو شام گئے کے بعد آزاد کشمیر ضلع میرپور کے مختلف شہروں میں بغیر بل ورنٹی ، بغیر اے سی والی گاڑی کے ادویات فروخت کرتے ہیں وہ قانون سے نہیں بچ سکتے وزیر صحت آزاد کشمیر اور ڈی ایچ او میرپور ڈاکٹر بشیر چوہدری کی خصوصی ہدایات پر انسانی جانوں سے کھیلنے والے غیر معیاری اور بغیر بل ورنٹی ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف آخری دم تک کاروائی جاری رہیگی میڈیکل سٹور ملکان ایسے افراد پر کڑی نظر رکھیں اور فوری مجھے اطلاع دیں اللہ کے فضل و کرم سے بھر پور ایکشن لوں گا۔

متعلقہ عنوان :