پاکستان میں پولیو پروگرام تباہی سے دوچار ہے: رپورٹ
ہفتہ 25 اکتوبر 2014 22:59
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اکتوبر۔2014ء) دنیا بھر میں پولیو کی مانیٹرنگ کرنے والے ادارے کا کہنا ہے عالمی انسداد پولیو مہم میں پاکستان سب سے بڑی رکاوٹ بن چکا ہے۔ پاکستانی پولیو وائرس سے افغانستان سمیت مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک متاثر ہو چکے ہیں۔پولیو کے خلاف کام کرنے والے عالمی ادارے "انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ بورڈ آف دی گلوبل پولیو اریڈکشن اینی شیٹیو"کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کا پولیو پروگرام تباہی سے دوچار ہے۔
ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولیو پروگرام کے باوجود وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ 2014 میں سامنے آنے والے دنیا کے 80 فیصد پولیو کیسز کا تعلق پاکستان سے ہے۔ پاکستان میں پولیو سے متاثر ہونے والوں میں زیادہ تر بچے شامل ہیں ۔ ادارے کا کہنا ہے پولیو کیسز کے باعث پاکستان ہمسایہ ممالک کیلئے بھی حقیقی خطرہ بن چکا ہے نہ صرف افغانستان بلکہ شام اور عراق میں بھی پولیو وائرس پہنچ چکا ہے جہاں 38 بچے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک میں یہ وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.