پشاور میں ایک روزہ خصوصی انسدادِ پولیو مہم کے دور ان دفعہ 144نافذ رہی موسائیکل چلانے پر پابندی

نسدادِ پولیو مہم کے دوران ورکرز کی سیکیورٹی کیلئے تین ہزار پولیس اہلکار ڈوٹی پر موجود رہے

اتوار 26 اکتوبر 2014 15:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 26اکتوبر 2014ء) صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ایک روزہ خصوصی انسدادِ پولیو مہم کے دور ان دفعہ 144نافذ رہی ذرائع کے مطابق انسدادِ پولیو مہم کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، شہر بھر میں دفعہ 144 کے تحت موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد کی گئی حکام کا کہنا ہے کہ انسدادِ پولیو مہم کے دوران ورکرز کی سیکیورٹی کیلئے تین ہزار پولیس اہلکار ڈوٹی پر موجود رہے اس کے علاوہ کل چار ہزار پولیو ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں، جو 97 یونین کونسلوں میں جاکر بچوں کو پولیو ویکسین دیں گئیں پولیو مہم کے دوران سات لاکھ 54ہزار 783 بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقررہ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ رواں سال ملک میں پولیو وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا حال ہی میں عالمی ادارے صحت نے دنیا کے 80 فیصد پولیو کیسز کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرایا قبائلی علاقوں میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی مجموعی تعداد اب 45 کے لگ بھگ ہے۔پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز اور صورتحال کے پیشِ نظر رواں سال مئی میں عالمی ادارہ صحت نے پاکستان سے بیرون ممالک جانے والے مسافروں پر پولیو ویکسین کا سرٹیفکیٹ پیش کرنے کی پابندی عائد کردی تھی۔

متعلقہ عنوان :