پاکستانیوں نے گزشتہ مالی سال میں ڈھائی سو ارب روپے سگریٹ کے دھوئیں میں اڑادیئے ،ان برانڈڈ اور اسمگل شدہ سگریٹس کی خرید پر خرچ کیے گئے پیسے کا کوئی شمار نہیں‘ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ

اتوار 26 اکتوبر 2014 19:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اکتوبر۔2014ء) پاکستانیوں نے گزشتہ مالی سال میں ڈھائی سو ارب روپے سگریٹ کے دھوئیں میں اڑادیئے ،جبکہ ان برانڈڈ اور اسمگل شدہ سگریٹس کی خرید پر خرچ کیے گئے پیسے کا کوئی شمار نہیں۔اسٹیٹ بینک کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ مالی سال 2013-14میں پاکستانیوں نے دو سو پچاس ارب روپے کے سگریٹ پیئیجوجو 64ارب 48کروڑ سگریٹس بنتے ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق ملک میں دستیاب سگریٹس میں سے کم سے کم ایک سگریٹ کی قیمت ڈھائی روپے او رزیادہ سے زیادہ پانچ روپے ہے اور سگریٹ پر خرچ کی گئی اس رقم کا اندازہ صرف برانڈڈ سگریٹس کی فروخت سے لگایا گیا ہے ، جبکہ ان برانڈڈ اور اسمگل شدہ سگریٹس کی خرید پر خرچ کیے گئے پیسے کا کوئی شمار نہیں۔ایک اور رپوٹ کے مطابق پھیپھڑوں کے کینسر کی نوے فیصد وجوہات سگریٹ اور تمباکو کا استعمال ہیں ، لیکن یہ باتیں پاکستانیوں کو ڈرانے میں ناکام ہیں۔