ایبولا وائرس، امریکی سفیر برائے اقوام متحدہ گنی پہنچ گئے

پیر 27 اکتوبر 2014 13:16

گنی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27 اکتوبر۔2014ء) اقوام متحدہ کے لیے امریکی سفیر مارک لاسکارِس نے ایبولا وائرس سے شدید متاثر ہونے والے ملک گنی کا دورہ کیا ہے۔ اس دوران انہوں نے مغربی افریقی ممالک میں اس وباء کی روک تھام کے لیے کیے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ا دارے کے مطابق اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اگر عالمی برداری اس وائرس کو یہاں نہیں روکتی تو اسے کسی اور مقام پر روکنا پڑے گا اور اس لیے اہم یہ ہے کہ اسے یہیں ختم کر کے کائبیریا، گنی اور سیرالیون میں انسانی جانوں کو بچا لیا جائے۔

اس جان لیوا وائرس کے نتیجے میں ہلاک شدگان کی تعداد پانچ ہزار تک پہنچ چکی ہے۔ ادھر امدادی اداروں کا کہنا ہے کہ گنی اور سیرالیون میں طبی عملے اور ہسپتالوں میں بستروں کی سخت کمی کا سامنا ہے۔ دوسری طرف نائجیریا کے دورے سے قبل جرمن وزیر خارجہ فرانک والٹر شتائن مائر نے کہا ہے کہ برلن حکومت اس مہلک وباء پر قابو پانے کے لیے ہر ممکن مدد کے لیے تیار ہے۔

متعلقہ عنوان :