ینگ ڈاکٹر زکاڈینگی سے مریض کی ہلاکت پر ڈاکٹروں کیخلاف کارروائی کی سفارش پر گنگام رام ہسپتال میں احتجاجی مظاہرہ

پیر 27 اکتوبر 2014 16:21

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27 اکتوبر۔2014ء) ینگ ڈاکٹر زایسوسی ایشن نے ڈینگی سے مریض کی ہلاکت پر انکوائری کمیٹی کی طرف سے ڈاکٹروں کیخلاف کارروائی کی سفارش پر گنگام رام ہسپتال میں احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ینگ ڈاکٹرز نے ہاتھوں میں کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر ہمیں انصاف چاہیے اور انکوائری کمیٹی کے خلاف نعرے درج تھے ۔

(جاری ہے)

ینگ ڈاکٹرز کے عہدیداروں نے کہا کہ گنگا رام ہسپتال کے ڈاکٹروں نے ڈینگی کے متاثرہ مریض متوفی اویس کے علاج میں کوئی غفلت نہیں برتی بلکہ متوفی کے اہل خانہ اسے خود گھر لے گئے اور اگلے روز اسے سروسز ہسپتال لے کر چلے گئے جس میں ڈاکٹروں کی کوئی غفلت نہیں جبکہ انکوائری کمیٹی نے اس کا ذمہ دار ڈاکٹروں کو قرار دیدیا ہے ۔

ہم انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہیں ۔ ینگ ڈاکٹرز نے کئی گھنٹے تک پرنسپل آفس کے سامنے مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کرتے رہے ۔

متعلقہ عنوان :