غیر معیاری و مضر صحت گوشت اور دودھ بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

پیر 27 اکتوبر 2014 16:21

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27 اکتوبر۔2014ء )وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی برائے لائیو سٹاک محمد ارشد جٹ نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں غیر معیاری و مضر صحت پانی ملا گوشت اور دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور اس ضمن میں کسی سے کوئی رعائت نہیں برتی جائے گی -یہ بات انہوں نے صحافیوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی-انہوں نے کہا کہ ناقص اور ملاوٹ کرنے والے عناصر نہ صرف بیماریاں پھیلانے کا سبب بن رہے ہیں بلکہ انسانی جانوں سے بھی کھیل رہے ہیں ایسا گھناؤنا جرم کرنے والے جلد کٹہرے میں ہوں گے -انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ لائیو سٹاک کی ٹیمیں شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار رہی ہیں اور غیرمعیاری گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں ہماری عوام سے اپیل ہے کہ کہیں غیر معیاری گوشت فروخت ہوتا ہوتو محکمے کو ضرور اطلاع کریں اور اگر کوئی محکمے کا آفیسر ملوث پایا گیا تو اس کی نشاندہی کی جائے تاکہ اس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔