مولی میں موجود حیاتین انسانی صحت کیلئے اکثیر ہیں، ماہرین زراعت

پیر 27 اکتوبر 2014 16:30

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27 اکتوبر۔2014ء) ماہرین زراعت نے کہاہے کہ مولی میں موجود حیاتین انسانی صحت کیلئے اکثیر ہیں،عوام سلاد اور سالن کے طور پر مولی کا استعمال معمول بنائیں۔

(جاری ہے)

ماہرین زراعت کے مطابق موسم سرما کی مقبول ترین سبزی مولی میں موجود حیاتین انسانی صحت کیلئے اکثیر کی حیثیت رکھتے ہیں لہٰذاعوام سلاد اور سالن کے طور پر مولی کا استعمال معمول بنائیں جسے کدوکش کرنے کے بعد گھی میں بھوننے سمیت دوسری سبزیوں کے ساتھ بھی بطور سالن پکاکر استعمال کیاجاسکتاہے۔