کیوبا کے صدرفیڈل کاسترو صحتیابی کے بعد منظر عام پر آگئے ، ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کے سربراہ نونگ ڈک منہ سے ملاقات

اتوار 3 جون 2007 11:12

ہوانا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3مئی۔2007ء) کیوبا کے صدرفیڈل کاسترو صحتیابی کے بعد منظر عام پر آگئے ہیں، ہوانا میں‌ انھوں‌نے ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کے سربراہ نونگ ڈک منہ سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ چار ماہ کے دوران مقامی ٹی وی سے‌نشر ہونے والے فیڈل کاسترو کے پہلے وژولز میں‌کاسترو کو نونگ ڈک منہ سے گلے ملتے اور ملاقات کرتے دکھایا گیا۔ انھوں‌نے اس موقع پر کہا کہ ویتنام وہ ملک ہے جسے ہم کبھی فراموش نہیں کرسکتے۔ فیڈل کاسترو کے گزشتہ چند ماہ کے دوران کئی آپریشن کئے گئے تھے۔ اور مقامی حکام کے مطابق اب وہ تقریبآ صحتیاب ہوگئے ہیں۔