خیبر پختونخوا حکومت کا محکمہ صحت کی سفارشات کی روشنی میں ڈاکٹروں کے نجی کلینکس اورہسپتالوں پر ٹیکس نافذ کر نے کا فیصلہ

پیر 27 اکتوبر 2014 16:57

خیبر پختونخوا حکومت کا محکمہ صحت کی سفارشات کی روشنی میں ڈاکٹروں کے ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27 اکتوبر۔2014ء)خیبر پختونخوا حکومت نے محکمہ صحت کی سفارشات کی روشنی میں ڈاکٹروں کے نجی کلینکس اورہسپتالوں پر ٹیکس نافذ کر رہی ہے ۔ ٹیکسوں کی وصولی محکمہ ایکسائز اور خیبر پختونخوا بورڈ آف ریونیو اتھارٹی کرینگے ۔ محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا ہے کہ پشاور سمیت صوبے بھر میں سینئر ڈاکٹروں ، جونیئر ڈاکٹروں کی پرائیویٹ کلینکس اور ہسپتالوں کی تفصیلات حاصل کی جا چکی ہے ۔

رواں مالی سال کے بجٹ میں اس ٹیکس کا نفاذ کیا گیاتھا ۔ ٹیکسوں کی شرح مختلف اقسام کی ہیں ۔ پانچ ہزار سے ایک لاکھ روپے تک کے ٹیکس ہسپتالوں اور نجی کلینکس پرعائد ہو نگے ۔ تاہم پرائیویٹ ہسپتالوں اور کلینکس میں آنے والے مریضوں سے فیسوں کی وصولی کی مد میں یہ ٹیکس وصول کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

نجی کلینکس اور ہسپتالوں میں ایکسرے ،الٹرا ساونڈ ، لیبارٹریوں ، سٹی سکین وغیرہ کے علاوہ طبی آلات اورموجود مشینری پربھاری ٹیکس نافذ کئے جا رہے ہیں ٹیکسوں کے نفاذ کی منظوری دیدی گئی ہے ۔

ٹیکسوں کے نفاذپر ینگ ڈاکٹر ایسو سی ایشن کے صدر ڈاکٹر عالمگیر نے احتجاج کرتے ہو ئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے اضافی ٹیکس کے نفاذکا فیصلہ واپس لیا جائے ۔ ڈاکٹروں کے سروس سٹرکچر اور دیگر مطالبات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے