سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے153 میں ضمنی انتخاب دس روز کیلئے روک دیا، الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف مسلم لیگ ن کے رکن دیوان عاشق بخاری کی اپیل سماعت کیلئے منظور

پیر 27 اکتوبر 2014 16:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27 اکتوبر۔2014ء ) سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے153 میں ضمنی انتخاب دس روز کیلئے روک دیا۔ الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف مسلم لیگ ن کے رکن دیوان عاشق بخاری کی اپیل سماعت کیلئے منظور کر لی گئی۔

(جاری ہے)

جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں دورکنی میں دورکنی بنچ نے پیرکومقدمے کی سماعت کی الیکشن ٹریبونل نے جعلی ڈگری کی بنیاد پر این اے153 ملتان سے منتخب رکن قومی اسمبلی دیوان عاشق بخاری کو نااہل قرار دیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے ٹریبونل کے حکم پر حلقے میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کیا تھا۔ سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے دیوان عاشق بخاری کی اپیل کی ابتدائی سماعت کی۔ عدالت نے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے حلقے میں ضمنی انتخاب دس روز کیلئے روک دیا۔ سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے کیس سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دیا۔