امید ہے امریکہ ایبولا کے فوری تشخیصی ٹیسٹ کی منظوری دیگا، سوئزادویات ساز گروپ روشے

پیر 27 اکتوبر 2014 18:35

زیورخ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27 اکتوبر۔2014ء) سوئزادویات ساز گروپ روشے کو امید ہے کہ اسے ایبولا کے لئے فوری تشخیصی ٹیسٹ کے حوالے سے تیز تر بنیادوں پر منظوری حاصل ہو جائے گی ، یہ بات اس کے ڈائریکٹر جنرل نے گزشتہ روز شائع ہونیوالے ایک انٹرویو میں کہی جو کہ جان لیوا مرض کے بدترین حد تک پھیلنے کے پیش نظر سامنے آیا۔تشخیصی ٹیسٹ سائنسی ریسرچ میں استعمال کے لئے تیار ہے لیکن کمپنی اب اسے کلینیکل استعمال کے لئے رجسٹرڈ کرنا چاہتی ہے ۔

(جاری ہے)

سی ای او سیورن شوان نے سوئزجرمن سونٹیگز زیٹنگ اخبار کو بتایا کہ روشے نے ٹیسٹ کی منظوری کے لئے یورپی یونین سے درخواست جمع کرا رکھی ہے اور امریکی محکمہ صحت کے حکام کے ساتھ بھی جلد ایسا کرنا چاہتے ہیں ۔شوان کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ وہ فوری بنیادوں پر ہمیں منظوری دے دینگے ، عالمی ادارہ صحت کے تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق ایبولا وائرس سے 10ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جن میں زیادہ تر مغربی افریقہ کے ممالک لائیبریا ، سیرالیون اور گنی شامل ہیں۔23اکتوبر کے اعداد وشمار کے مطابق وائرس سے 4900سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :