تھر میں مزید 3نومولود انتقال کرگئے، 26 روز میں انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد 27ہوگئی

پیر 27 اکتوبر 2014 18:54

تھر پارکر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27 اکتوبر۔2014ء) صحرائے تھر پارکر میں غذائی قلت کے باعث موت کا رقص جاری ہے، مٹھی کے اسپتال میں زیر علاج مزید تین کلیاں بھوک اور افلاس کے باعث انتقال کرگئیں، جس کے بعد 26 روز میں انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد 27ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

اسپتال ذرائع کے مطابق تھرپارکر کی تحصیل چھاچھرو کے نجی اسپتال میں زیر علاج تین نومولود دوران علاج چل بسے۔ گاؤں لونیار کے چندر کمار کا نومولود میھل اور گاؤں دھنیو کے منٹھار کا نومولود اسپتال میں داخل تھے، دوسری جانب تھر کے باسی پانی اور غذا کے لئے اپنے علاقے چھوڑ چکے ہیں، جب کہ بیشتر دیہات خالی پڑے ہیں۔مال مویشی بھی چارہ نہ ملنے سے بے حال ہیں۔

متعلقہ عنوان :