پاکستان، نائیجریا اور افغانستان بدستور پولیو کی زد میں ہیں،پرویزخٹک
پیر 27 اکتوبر 2014 19:59
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27 اکتوبر۔2014ء) خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے اس بات پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا ہے کہ پولیو جیسے موذی مرض کیخلاف وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی سطح پرگزشتہ کئی برسوں سے ہر چند ہفتوں بعد بھر پور مہم چلانے اوربے دریغ وسائل کے استعمال کے باوجود چاروں صوبوں کے بڑے شہروں میں پھول بچوں کا پولیو سے متاثر ہونے کے واقعات منظر عام پر آئے تو حکومت کے ساتھ ساتھ والدین کیلئے بھی لمحہ فکریہ ہے وقت آگیا ہے کہ ایک طرف ہمارے طبی ماہرین اور محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام انسداد پولیو کی مہم اور دوا کے زود اثر ہونے اور حکمت عملیوں کا بغور جائزہ لیں تو دوسری طرف والدین بھی اپنی پیاری اولاد کو مستقل معذوری سے بچانے اور اس خطرناک مرض کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے پولیو ڈے اور مہم کا انتظار کرنے کی بجائے ازخود اپنے بچوں کو کسی بھی طبی مرکز لے جا کر انہیں پولیو کے قطرے پلائیں انہوں نے واضح کیا کہاس مرض کے بڑھتے ہوئے واقعات کے سبب ہم پر مزید بین الاقوامی پابندیاں لگنے کا امکان ہے جس میں ہمارے بیرون ملک کام کرنے والے محنت کش براہ راست متاثر ہونگے انہوں نے کہا کہ والدین کی تھوڑی ذمہ داری اور خرچ و تکلیف کی بدولت انکی اولاد نہ صرف معذوری سے بچ جائے گی بلکہ مستقبل میں اپنے خاندان اور ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی میں بھر پور کردار ادا کرنے کے قابل بن جائے گی ایک خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ 1988ء میں بین الاقوامی برادری نے پولیو کے خاتمے کی قرارداد منظور کی تودیگر ممالک کی شبانہ روزکوششوں کے باعث پولیو کیسز کی تعداد میں 99فیصد سے بھی زائد کمی آئی مگر بدقسمتی سے تین ممالک پاکستان، نائیجریا اور افغانستان بدستور پولیو کی زد میں رہے پولیو ایک وبائی مرض ہے جو وائرس کے ذریعے انسان کے اعصابی نظام پر اثراندازہو کر مستقل معذوری کی شکل اختیار کر جا تا ہے پرویزخٹک نے کہا کہ پولیو مہم کا مقصد لوگوں میں پولیو کے خلاف آگاہی اُجاگر کرنا ہے تاکہ عالمی سطح پر اس لعنت کو ختم کیا جا سکے ہمیں آج پولیو کے خلاف کاؤشوں کے حوالے سے دہری قومی ذمہ داریوں کا ادراک کرنا چاہیئے یہ دن مناتے ہوئے ہمیں اس شعبے میں حاصل کردہ حالیہ پیش رفت کے ساتھ ساتھ اس مرض کے یکبارگی خاتمے کے لئے بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے ہمیں یہ بھی احساس ہونا چاہیئے کہ دہشت گرد دیگر محاذوں پر ہمیں کمزور کرنے کے علاوہ ہمارے بچوں کی معذوری کے بھی درپے ہیں اور پولیو مہمات کے دوران دہشت گردی کرکے اس قومی مہم کو ناکام بنانا چاہتے ہیں جس میں ہمارے بہادر پولیس جوانوں اور پولیو ورکروں نے جام شہادت بھی نوش کیا ہے تاہم ضرورت اس بات کی ہے کہ والدین پولیو مہم سے بے نیاز ہو کر اپنے بچوں کو بروقت دوا پلائیں چاہے اس کیلئے انہیں دور کا سفر ہی کیوں نہ کرنا پڑے انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے پاکستان پولیو سے متاثرہ اُن تین ممالک میں شامل ہے جہاں پولیوکے اثرات ابھی موجود ہیں ہماری حکومت اس مقصد کیلئے اپنے تمام ذرائع بروئے کار لارہی ہے اور مستقبل میں بھی مطلوبہ مدد اور تعاون کرنے میں تساہل نہیں برتے گی پولیو کا خاتمہ ہمارے ایجنڈے میں سر فہرست ہے پولیو کے خاتمے کیلئے حفاظتی ٹیکوں کا نظام بچوں کو معذوری سے بچانے کیلئے واحد راستہ ہے انہوں نے تمام سیاسی اور مذہبی قائدین ، ذرائع ابلاغ، سوشل ورکرز اور خصوصاً والدین سے اپیل کی کہ وہ پولیو کی لعنت کے خاتمے میں حکومت کا ہاتھ بٹانے کیلئے آگے آئیں اپنے بچوں کو اس موذی مرض سے محفوظ کرنے کیلئے ہم سب کی اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں مسلمان اور پاکستانی ہونے کی حیثیت سے یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ پولیو کی بیخ کنی کیلئے جو کچھ کر سکتے ہیں کریں ہم کبھی نہیں چاہتے کہ ہمارا پیارا ملک پولیو کے خاتمے کے حوالے سے آخری ملک ہو اور ہم نہ صرف اپنی آئندہ نسل کو معذور ہوتا دیکھیں بلکہ اس مرض کے حوالے سے ہم پر بین الاقوامی سفری پابندیاں لگیں اور ہماری نئی نسل کا سماجی و معاشی مستقبل تاریک ہو پولیو سے نجات کیلئے ہمیں اپنی جدوجہد کو دو چند کرنا ہو گا تا کہ ثابت ہو کہ ہم اپنی آئندہ نسلوں کو پولیو سے پاک پاکستان دینے کیلئے پر عزم ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
حتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا
-
ہمیں ملیریا کی روک تھام بارے میں آگہی اور باہمی تعاون سے کام کرنے کی ضرورت ہے،وزیراعظم
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
نواز شریف کی چین میں صحابی رسول ﷺ کے مزار پر حاضری
-
صوبائی حکومتوں کیساتھ مل کر اسمگلنگ کا خاتمہ ضروری، اسمگلنگ کی روک تھام میں آرمی چیف کی معاونت پر شکر گزار ہوں،وزیراعظم
-
وزیر اعظم کی ایبٹ آباد آمد،شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
وزیراعظم کا فرض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے افسران اور اہلکاروں کیلئے شہدا پیکیج کا اعلان ، سمگلنگ اور سمگلروں کا قلع قمع کرکے خطہ کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس، سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زر 7.660 ارب ڈالر، سرمایہ کاری 871 ملین ڈالر ہوگئی
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کی ایبٹ آباد آمد، شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
خیبر میں سکیورٹی فورسزکا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
-
راولپنڈی، مسافر بس میں ڈکیتی، ڈاکو کی فائرنگ سے مسافر جاں بحق بس کا ڈرائیور زخمی
-
جنہوں نے فیصلے کیے اور جنہیں حکومت میں بٹھایا دونوں ہی پھنس گئے ہیں، امیر جماعت اسلامی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.