لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی وزارت صحت کے ذیلی ادارے کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز کا آڈٹ کرانے کے لئے دائر درخواست پر وفاقی حکومت اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

منگل 28 اکتوبر 2014 12:41

لاہور.(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28 اکتوبر۔2014ء) .لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے کیس کی سماعت کی۔عدالتی سماعت کے موقع پر درخواستگزار پروفیسر ڈاکٹر عبدالمنان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عوامی پیسوں سے قائم ادارے کا گذشتہ کئی سال سے آڈٹ نہیں کرایا گیا جس کے باعث ادارے کی کارکردگی بری طرح متاثر ہوئی ہے اور اقربا پروری کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 172کے تحت سرکاری اداروں کا آڈٹ کرانا آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی آئینی ذمہ داری ہے ۔انہوں نے عدالت سے کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز کے آڈڈ کرانے کی استدعا کی۔جس پر عدالت نے وفاقی حکومت اور دیگر فریقین کو ستائیس نومبر تک کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :