فیصل آباد،ڈی سی او کی ہدایت پرمضر صحت گوشت کی فروخت کیخلاف آپریشن جاری

منگل 28 اکتوبر 2014 12:54

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28 اکتوبر۔2014ء) ڈی سی اونورالامین مینگل کی ہدایت پرمضر صحت گوشت کی فروخت کیخلاف جارحانہ آپریشن جاری ہے اس سلسلے میں ضلعی محکمہ لائیوسٹاک نے گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران غیرقانونی مذبحہ خانوں میں مردہ،لاغر اوربیمار جانور ذبح کرنے والے 35قصابوں کے خلاف مختلف تھانوں میں 24مقدمات درج،14کے چالان عدالت بھجوانے کے علاوہ2985کلوگرام چھوٹا وبڑا گوشت قبضہ میں لے کر تلف کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی اولائیوسٹاک ڈاکٹرحیدرعلی خاں نے ٹیموں کے ہمراہ مختلف مقامات پر غیرقانونی مذبحہ خانوں پر چھاپہ مارا تووہاں بیمار اورلاغرجانور ذبح کئے جارہے تھے جس پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ڈی او لائیوسٹاک نے کہا کہ غیرقانونی سلاٹر ہاؤس میں جانورذبح کرنے والوں کیخلاف کارروائی کاسلسلہ جاری ہے تاکہ شہریوں کومعیاری اورحفظان صحت کے اصولوں کے مطابق ہی گوشت کی فروخت کویقینی بنایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :