طویل عدالتی کارروائی اور خاندانی تنازعات کیوجہ سے سنجے دت کی صحت پر برا اثر پڑا ہے، دوست

اتوار 3 جون 2007 12:33

ممبئی ( اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار03 جون 2007)طویل عدالتی کارروائی اور سنجے دت کی زندگی میں نئی عورت سے متعلق خاندانی تنازعات کا اداکار کی صحت پر برا اثر پڑا ہے ۔ ایک بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق سنجے دت کے ایک قریبی دوست نے بتایا کہ سنجو کے ذہنی دباؤ کے سلسلہ میں انہیں واقعی تشویش ہے اور کبھی کچھ بھی ہو سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ سنجے دت کمر کے شدید درد میں بھی مبتلا ہیں انکی ریڑھ کی ہڈی کی گردن کے قریب دو ہڈیاں اچانک تکلیف دینے لگی ہیں جسکے کے علاج کیلئے سنجے دت کو روزانہ ہسپتال میں فزیو تھراپی کرانا پڑتی ہے ۔ دوست کا کہنا تھا کہ طویل عدالتی کارروائی اور نئی عورت سے متعلق خاندانی تنازعات کی وجہ سے سنجو کی صحت متاثر ہوئی ہے ۔