پاکستان سمیت دنیا بھر میں چنبل سے بچاؤکا عالمی دن کل منایا جائے گا

منگل 28 اکتوبر 2014 13:30

اسلا م آ با د (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28 اکتوبر۔2014ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں سورائسس (Psoriasis) چنبل سے بچاؤکا عالمی دن کل بدھ کو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد چنبل سورائسس (Psoriasis) کے حوالے سے معلومات اور اس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر سے متعلق شعور و آگاہی پیدا کرنا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کی ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کی آبادی کاتقریباً تین فیصد چنبل کے مرض کا شکار ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان میں اس دن کے حوالے سے عالمی ادارہ صحت،وزارت صحت اور این جی اوز کے زیر اہتمام کانفرنس، خصوصی سیمینارز،واک اور تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں طبی ماہرین عوام کو چنبل سورائسس (Psoriasis ) کی اقسام ،وجوہات،علامات،علاج معالجہ اور حفاظتی تدابیر سے آگاہ کریں گے۔عالمی سطح پر ہر سال چنبل سورائسس (Psoriasis ) کا عالمی دن 29اکتوبر کو دنیا بھر کے 125ملین چنبل کے مریضوں کی آواز دنیا بھر تک پہنچانے کیلئے ایک تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :