پنجاب میں مزید 34افراد ڈینگی وائرس کاشکار ، متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 817تک پہنچ گئی

منگل 28 اکتوبر 2014 14:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28 اکتوبر۔2014ء) پنجاب میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 34افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہوگئے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 817تک پہنچ چکی ہے۔

(جاری ہے)

متاثرہ 33افراد کو ہولی فیملی ہسپتال اور بے نظیر بھٹو ہسپتال میں طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں جبکہ جوہر ٹاؤن کا رہائشی 23سالہ تنویرڈاکٹرز ہسپتال میں زیرعلاج ہے، راولپنڈی سے رواں برس 642افراد مرض کا شکار ہوئے،لاہور سے 58اور شیخوپورہ سے 44افراد میں مرض کی تصدیق ہوئی ہے،رواں برس صوبے بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 817تک پہنچ چکی ہے اور ایک شخص دم توڑچکاہے۔

تاہم ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق سرکاری ہسپتالوں میں طبی امداد کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے،تاہم حکومتی سطح پر ڈینگی کے تدارک کے لیے عوامی تعاون ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :