نائیجیریا میں ہیضے کے باعث رواں سال 51 سے زائد افراد ہلاک

منگل 28 اکتوبر 2014 14:58

لاگوس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28 اکتوبر۔2014ء) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ نائیجیریا میں ہیضے کے باعث رواں سال 51 سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیامی میں اقوام متحدہ کے ہیومینیٹیرین امور کے کوآرڈینیشن آفس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں ہیضے کی وباء سے صرف ستمبر میں 38 افراد ہلاک جبکہ مجموعی طور پر رواں سال کے آغاز کے بعد اس مرض سے 51 سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سب سے زیادہ اس مرض سے آٹھ خطے متاثر ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :