پرویزمشرف کی والدہ دبئی سے کراچی پہنچ گئیں،ضروری طبی آلات، آکسیجن کٹ بھی ہمراہ

منگل 28 اکتوبر 2014 18:27

پرویزمشرف کی والدہ دبئی سے کراچی پہنچ گئیں،ضروری طبی آلات، آکسیجن ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اکتوبر 2014ء) سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویزمشرف کی والدہ منگل کی سہہ پہر دبئی سے کراچی پہنچ گئیں۔پرویزمشرف کی والدہ زریں مشرف پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 208 کے ذریعے دبئی سے کراچی پہنچی ہیں۔ذرائع کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کی والدہ جو وہیل چیئر پر تھیں ان کے ہمراہ ضروری طبی آلات اورآکسیجن کٹ بھی ہے۔پرویز مشرف کی والدہ شدید علیل تھیں اور دبئی کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔

وہ پرویز مشرف سے ملنا چاہتی تھیں اسی لئے وہ کراچی آئی ہیں۔

(جاری ہے)

پرویز مشرف کیخلاف غداری کے مقدمے سمیت کئی مقدمات ہیں جن کی وجہ سے ان کا نام حکومت نے ای سی ایل میں ڈال دیا تھا۔ مشرف نے اس دوران درخواست دی تھی کہ ان کی طبیعت خراب ہے،اس لئے انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے، تاہم یہ درخواست مسترد کردی گئی تھی جس کے بعد غداری کے مقدمے کی کارروائی کے دوران پرویز مشرف نے کہا تھا کہ وہ دبئی میں اپنی علیل والدہ کی عیادت اور اپنے علاج کیلئے ملک سے باہر جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔اس حوالے سے عدالت نے فیصلے کا اختیار بھی حکومت کو دیدیا تھا، تاہم حکومت نے ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی بجائے ان کی والدہ کو وطن لانے کیلئے خصوصی طیارہ دینے کی پیشکش کی تھی۔

متعلقہ عنوان :