قحط زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کیلئے پاک فوج کے چار دستے تھرپاربھجوا دیئے گئے

منگل 28 اکتوبر 2014 18:27

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اکتوبر 2014ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ہدایت پرقحط زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کیلئے پاک فوج کے چار دستے تھرپاربھجوا دیئے گئے آئی ایس پی آر کے مطابق کراچی سے پاک فوج کی 4 کمپنیاں چھاچھرو، ڈلی اور مٹھی اضلاع بھجوائی گئی ہیں جہاں متاثرین میں امدادی سامان کی تقسیم کا عمل شروع ہوچکا ہے جبکہ چھاچھرو، ڈپلو، ڈھونیا اور کھنسر میں راشن تقسیم کرنے کے پوائنٹ قائم کردیئے گئے ہیں اور چاروں ڈسٹری بیوشن پوائنٹس پر60 ٹن راشن موجود ہے اور صبح سے جاری ہونے والے ریلیف آپریشن کے دوران 900 خاندانوں میں کھانے پینے کی اشیا اورصاف پانی فراہم کیا جاچکا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک فوج کے مطابق متاثرہ علاقوں میں 4 میڈیکل ریلیف کیمپ بھی قائم کئے گئے ہیں جبکہ نقل مکانی اور راشن کی تقسیم کیلئے 2 ہیلی کاپٹر بھی مختص کر دئے گئے۔

متعلقہ عنوان :