میرس وائرس کا خطرہ ٹلا نہیں، سعودی عرب

بدھ 29 اکتوبر 2014 12:51

میرس وائرس کا خطرہ ٹلا نہیں، سعودی عرب

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29 اکتوبر۔2014ء) سعودی وزارت صحت نے خبردار کیا ہے کہ میرس وائرس کا خطرہ ابھی تک ٹلا نہیں ہے۔ ملکی خبررساں ا دارے کے مطابق بتایا گیا ہے کہ مغربی شہر طائف میں اس وائرس سے مزید سترہ افراد متاثر ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز وزارت صحت نے مزید کہا کہ میرس وائرس سے شدید خطرات لاحق ہیں اور اس سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات ناگزیر ہیں۔ جون 2012ء سے اب تک اس وائرس کے نتیجے میں سعودی عرب میں 333 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ یہ بیس دیگر ممالک میں بھی پھیل چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :