پروفیسر بلال زکریا خان کا 2011ء میں پی آئی سی میں تعینات ہوئے، ادویات کی خریداری سے کوئی واسطہ نہیں،ایم ایس ڈاکٹر عبیدہ نگہت

بدھ 29 اکتوبر 2014 14:30

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29 اکتوبر۔2014ء) پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عبیدہ نگہت نے کہاہے کہ 2011ء میں ادویات اور مشینوں کے پرزہ جات کی خریداری کے حوالے سے انکوائری کا کوئی نوٹس پی آئی سی انتظامیہ کو موصول نہیں ہوا تاہم اگرکوئی ایسی انکوائری ہوگی تو پی آئی سی اس کے ساتھ مکمل تعاون کرے گا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عبیدہ نگہت نے مزیدکہا کہ پروفیسر بلال زکریا خان اپریل 2012ء میں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں تعینات ہوئے تھے لہٰذا ان کا یاموجودہ انتظامیہ کا 2011ء میں ہونے والی خریداری سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ بعض اخبارات نے پروفیسر بلال زکریاخان کا نام غلط طور پر اس معاملے میں شامل کیا ہے۔ ڈاکٹر عبیدہ نگہت نے مزید کہا کہ پی آئی سی کے سابقہ سب انجینئر غلام حسین انسٹی ٹیوٹ کی موجودہ انتظامیہ کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ غلام حسین کو نااہلی اور مالی بے ضابطگیوں کی بناء پرنوکری سے فارغ کیاگیا تھا اور ان کے خلاف انہی الزامات کے تحت انٹی کرپشن میں کیس چل رہا ہے۔