گوگل کنیسر اور دل کے دورے کا پتہ لگانے والے آلہ تیار کرے گا

بدھ 29 اکتوبر 2014 15:04

گوگل کنیسر اور دل کے دورے کا پتہ لگانے والے آلہ تیار کرے گا

کیلیفورنیا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29 اکتوبر۔2014ء) عینک اور گاڑی کے بعد گوگل نے کنیسر اور دل کے دورے کا پتہ لگانے والے آلے کی تیاری شروع کر دی ہے۔گوگل کے لائف سائنسز شعبے کے سربراہ اینڈریو کونریڈ نے کیلیفورنیا کے شہر لیگونا بیچ میں گوگل کے نئے آلے کی تفصیلات بتائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا آلے کی تیاری میں نینو ٹیکنالوجی سے مدد لی جا رہی ہے۔ انتہائی چھوٹے مقناطیسی ذرات کو خون کے ذریعے جسم میں داخل کیا جائے گا اور اسکا جائزہ ایک گھڑی نما آلے سے لیا جائے گا۔ جو کلائی پر باندھا جائے گا۔ یہ آلہ جسم میں کینسر، دل کے ممکنہ دورے اور فالج کے حملے اور دوسری بیماریوں کا سراغ لگائے گا۔

متعلقہ عنوان :