فیصل آباد،ضلعی انتظامیہ کی نااہلی لاری اڈہ کے اردگرد صفائی کے ناقص انتظامات سے ڈینگی مچھرپیدا ہو گیا

بدھ 29 اکتوبر 2014 15:48

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29 اکتوبر۔2014ء) ضلعی انتظامیہ کی نااہلی لاری اڈہ کے ادرگرد صفائی کے ناقص انتظامات سے ڈینگی مچھرپیدا ہو گیا،اطلاع ملنے پر ضلعی انتظامیہ کے افسران کے لاری اڈہ گئے،پورے علاقے اور آنے جانے والی بسوں کی چیکگنگ، انسداد ڈینگی اقدمات نہ کرنے اورڈینگی مچھر ملنے پر چار بسوں کو بنداورچار افرادکوگرفتار کرلیا گیا،مسافروں اور مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ لاری اڈہ کے ادر گرد صفائی ستھری نہ ہونے برابر ہے ،اور کھانے پینے کی اشیاء کھلے عام فروخت ہوتی ہیں اور کوئی پوچھنے واالا نہیں ہے، لاری اڈہ کی انتظامیہ اپنے دفتروں میں نہیں ہوتی اور کسی کی شکایت کوئی سنوائی نہیں ہوتی،گذشتہ روز عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی سی اونورالامین مینگل کی ہدایت پر انسداد ڈینگی مہم کے سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی شاہ رخ نیازی نے لاری اڈہ پر ڈینگی کے خطرات کو چیک کرتے ہوئے ڈینگی مچھر ملنے پر چار بسوں کو بنداورچار افرادکوگرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ڈینگی مچھر کے حوالے سے بسوں کو اندر سے چیک کیا گیا تو بس نمبرLWN-2280،FDB-2286،LZJ8639اورC9709میں ڈینگی مچھر ملنے پر انہیں بندکردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :