‫گوجر خان،انتظامیہ کا ڈینگی کیخلاف نمائشی کام عملی اقدامات کا شدید فقدان‬‎

بدھ 29 اکتوبر 2014 19:47

گو جر خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29 اکتوبر۔2014ء) انتظامیہ کا ڈینگی کیخلاف نمائشی کا م عملی اقدامات کا شدید فقدان،بدلتے موسم میں مچھروں کی بہتات،گوجرخان کے لاکھوں نفوس ڈینگی کی زد میں آگئے،راولپنڈی ضلع میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی بڑھتی ہوئی تشویشناک تعداد کے باعث ڈینگی کے نقصانات کا شدید خطرہ،گو جر خان اور قرب و جوار سے ڈینگی مچھر کے لاروے بھی برآمد ،ڈینگی کی موجودگی کے ثبوت ملنے کے باوجود طویل عرصہ سے مچھرمار اسپرے تک نہیں کیا گیا جس کے باعث سرشام ہی مچھروں کے غول انسانوں پر حملہ آور ہوجاتے ہیں اور وقفے وقفے سے ہونے والی لوڈ شیڈنگ ان کو بھرپور مواقعے فراہم کرتے ہے ،عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ انتظامیہ ڈینگی کیخلاف تشہیری مہم ،نمائشی واک اور سمینارز کی بجائے عملی اقدامات کی جانب توجہ دیں کیونکہ ضلع راولپنڈی اس وقت ڈینگی سے متاثرہ علاقوں میں سرفہرست ہے اور یہاں ڈینگی سے ڈنگے ہوئے مریضوں کی تعداد میں خطرناک اضافہ ہوتا جارہا ہے ،واضح رہے کہ انتظامیہ دولتالہ اور قرب وجوار سے ڈینگی کے لاروے برآمد کرچکی ہے جس سے یہاں ڈینگی کی خطرناک موجودگی ثابت ہو رہی ہے اور ایسے میں طویل عرصہ سے مچھر مار اسپرے کا نہ ہونا گوجرخان کے لاکھوں نفوس کی زندگیوں کا داؤ پر لگانے کے مترداف ہے ،بدلتے موسم میں سرشام ہی ہر جانب سے مچھروں کے غول ڈینگی سمیت مختلف خطرناک بیماریاں پھیلانے میں مصروف ہوجاتے ہیں،عوامی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر دولتالہ اور قرب و جوار میں مچھر مار اسپرے کیا جائے تا کہ لوگ مچھروں سے نجات حاصل کر لیں اور ڈینگی کے خطرات میں تسلی بخش حد تک کمی واقع ہو

متعلقہ عنوان :