موسیٰ خیل،محکمہ صحت کی جانب سے ماں اوربچے کی صحت کا ہفتہ منایاگیا

جمعرات 30 اکتوبر 2014 14:41

موسیٰ خیل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30 اکتوبر۔2014ء)محکمہ صحت کی جانب سے ماں اوربچے کی صحت کا ہفتہ منایاگیا۔محکمہ کی جانب سے ماں اور بچے کی صحت کے ہفتے کے سلسلے میں سیمینارکابھی انعقادعمل میں لایا گیا۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا ہے کہ ہفتہ منانے کا مقصدماں اور بچے کے اموات میں کمی لاناہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حاملہ خواتین اور بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگوانے سے صورتحال پرقابوپایا جاسکتاہے۔

انہوں نے متوازن غذاکی اہمیت پربھی زوردیاہے۔پروگرام کے منتظم ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹرڈاکٹرحمایت نے بتایاکہ ماں اور بچہ کی صحت کیلئے اس کی سرگرمیاں بہت ضروری ہوتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسے سرگرمیوں کا مقصدلوگوں کواگاہی دیناہوتاہے۔اس سلسلے میں علماء ومشائخ ،قبائلی عمائیدین،سماجی کاکن اورصحافی اپناکرداراداکریں۔سیمینار میں لیڈی ہیلتھ ورکرزاور دیگرکی ایک تعد نے شرکت کی۔