رواں مالی سال ستمبرمیں طبی آلات کی برآمد ات53لاکھ ڈالر اضافے سے 3کروڑ70لاکھ ڈالر ریکارڈ

جمعرات 30 اکتوبر 2014 15:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30 اکتوبر۔2014ء) رواں مالی سال ستمبر کے دوران طبی آلات کی برآمد ات53لاکھ ڈالر کا اضافے سے 3کروڑ70لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان(پی بی ایس)کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال ستمبر کے دوران 30.7ملین ڈالر مالیت کے طبی آلات برآمد کیے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال ستمبر 2013کے دوران طبی آلات کی برآمدات سے 25.4 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ اس طرح رواں مالی سال گزشتہ مالی سال کے ماہ ستمبر کے مقابلے میں50لاکھ ڈالر سے زائد کا قیمتی زرمبادلہ کمایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :