صحت عوام کا بنیادی اور آئینی حقوق ہیں ان کی فراہمی کو یقینی بنانا میری زمہ داریوں اور فرا ئض میں شامل ہیں، ڈپٹی کمشنرعمرکوٹ

جمعرات 30 اکتوبر 2014 16:05

عمرکو ٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30 اکتوبر۔2014ء) صحت عوام کا بنیادی اور آئینی حقوق ہیں ان کی فراہمی کو یقینی بنانا میری زمہ داریوں اور فرائیض میں شامل ہیں یہ بات ڈپٹی کمشنرعمرکوٹ مخدوم عقیل الزمان نے ڈپٹی کمشنر کے سکریٹریٹ کے کمیٹی روم میں صحت کے وسائل ، سہولیات اور ڈاکٹروں کی کارکردگی سے متعلق ڈسٹرکٹ ویجلینس کمیٹی کی صدارت کرتے ہوئے کہی ، اجلاس میں ویجلینس کمیٹی کے سکریٹری ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ، ممبر ڈاکٹر نور علی شاھ ، میاں پیر محمد ولھاری ، صحافیوں کے نمائندے اللہ بخش آریسر ، این جی اوز نمائندے بنسی مالہی ، چاروں تعلقوں کے ایم ایس نے اجلاس میں شرکت کی ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مخدوم عقیل الزمان کو ویجلینس کمیٹی کے چیرمین بھی ہیں دو جلائی2014 کو آخری ہونے والی میٹنگ کے بارے میں ضلع کے چاروں تعلقوں کے ایم ایس اور کمیٹی کے ممبران سے فرداً فرداً کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں معلومات لی اس موقع پر کمیٹی کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور کمیٹی کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے احسن اور فرض شناسی کے ساتھ اپنی ڈیوٹی انجام دیں میٹنگ میں کئے جانے والے فیصلوں پر عمل درامد ہر صورت میں کیا جائے اور کسی بھی سیاسی دباؤ کو ہرگز برداہشت نہیں کیا جائے کیونکہ یہ انسانی جانوں کا معاملہ ہے ، اس موقع پر کمیٹی کے ممبر پیر نظیر جان سرھندی کی طرف سے ایک لیڈی ڈاکٹرنائیلہ کی شکایت کرتے ہوئے بتایا کہ پچھلے تین سال سے یہ لیڈی ڈاکٹر باہر ملک مقیم ہے بغیر کسی اطلاع اور چھٹی کے اس پر ڈپٹی کمشنر اور کمیٹی کے ممبران نے ناراضگی کا اظہار کیا اور اس سلسلے میں چار رکنی کمیٹی جس میں ڈی ایچ او عمرکوٹ گرداری لال ، ایم ایس عمرکوٹ ڈاکٹر عبدالعزیز ، ایم ایس سامارو ڈاکٹر ارجن اور پیر نظیر جان سرھندی پر کمیٹی تشکیل دی گی ہے جو فوری طور پر پندرہ دن کے اندر اس کی رپورٹ مجھ کو پیش کریں ، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مخدوم عقیل الزمان نے فوری طور پر ضلع کے ڈاکٹرز ، لیڈی ڈاکٹرز کی فوری طور پر ڈیپوٹیشن ختم اور لمبی چھٹی پر جانے والے ڈاکٹرز کی چھٹیاں ختم کر دی ہیں اور فوری طور پر ان کو ڈی ایچ او عمرکوٹ کو رپورٹ کریں ، کمیٹی کے ممبر پیر نظیر جان سرھندی کی طرف سے تعلقہ ہیڈکواٹر اسپتال سامارو کی الٹراساؤنڈ مشین اور نیوٹریشن مشین کی شکایت کی کہ پچھلے دو سال سے سابقہ ایم ایس کی بیٹی جو لیڈی ڈاکٹر ہیں ان کی کلینک پر استعمال ہو رہی تھی او رکاروائی کرتے ہوئے صرف الٹراساؤنڈ مشین واپس لی گی اور تعلقہ ہیڈ کواٹر اسپتال سامارو کے لیے جرمانے کے طورپر سابقہ ایم ایس سے پچاس ہزار روپے وصول کئے گئے ہیں جس سے اسپتال کی مرمت کروائی گی ، اس موقع پر میڈیا کی جانب سے کمیٹی کے ممبر اللہ بخش آریسرنے ایم ایس ڈاکٹر عبدالعزیز کنبھار سے آٹھ بچوں کی اموات سے متعلق معلومات لی او ر اس سلسلے میں ایک الگ رجسٹرڈ بنانے کی گزارش کی جس پر ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی ، اس موقع پر کمیٹی کے ممبر ڈاکٹرنور علی شاہ نے ڈپٹی کمشنر کو بتایا کہ کمیٹی کے ممبران نے ضلع عمرکوٹ کی چاروں تعلقوں کی اسپتالوں کا دودھ کیا دورے کے دوران تعلقہ ہیڈ کواٹر اسپتال کنری کے مختلف شعباجات کے انیس ملازمین ، تعلقہ ہیڈ کواٹر اسپتال سامارو کے بارھ ملازمین ، تعلقہ ہیڈکواٹر پتھورو کے آٹھ ملازمین اور ضلع ہیڈکواٹر اسپتال عمرکوٹ کے نو ملازم غیر حاضر تھے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے سخت برہمی کا اظہا ر کیا ، اس موقع پر ایم ایس عمرکوٹ ڈاکٹر عبدالعزیز نے بتایا تمام غیر حاضر ملازمین کو ایس پلیشن دے دی گی ہیں جبکہ تعلقہ ہیڈکواٹر اسپتال سامارو کے ایم ایس ڈاکٹر ارجن داس نے بتایا کہ غیر حاضر ملازمین نے مافی نامہ لکھ کر دیا ہے ڈپٹی کمشنرنے ہدایت کی کہ غیر حاضر ملازمین کے ساتھ کوئی بھی نرمی نہیں برتی جائیگی اور فوری ان کے خلاف محکمہ جاتی کاروائی کی جائے اور ملازمین کو وقت کا پابند بنایا جائے اور اسپتالوں کی صفائی کا خاص خیال رکھا جائے اور ڈیوٹی کے دوران سگریٹ پینے اور گٹکہ کھانے پر سخت پابندی لگائی جائے ، اس موقع پر چیر مین زکوات ضلع عمرکوٹ اکبر درس نے بتایا کہ تقریبن زکوات فنڈ میں چاروں تعلقوں کے اسپتال میں اسی لاکھ کے قریب فنڈ موجود ہیں جو استعمال نہیں کیا جا رہا ، انہوں نے ڈپٹی کمشنر سے گزارش کی کہ وہ اس سلسلے میں ادویات اور غریب و مستحق مریضوں کو سہولیات دینے کے لی یا کسی بڑی بیماری کا خرچہ برداشت نہیں کر سکتے ہوں ان کو فوری طور پر اس فنڈ سے فائدہ پہنچایا جائے ، اس موقع ہر ڈپٹی کمشنر نے ڈی ایچ او عمرکوٹ اور چاروں تعلقوں کے ایم ایس کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر ایک کمیٹی بنائیں تاکہ اس فنڈ سے غریب و مستحق مریضوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچے ، انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معیاری ادویات خریدی جائیں اور ان کے ٹیندڑ کئے جائیں اور ٹینڈر ویجلینس کمیٹی اور میڈیا کے سامنے کھولے جائیں تاکہ اس کام کو کوئی شکایت نہ ہو ۔