وفاقی جامعہ اردو کے شعبہ مائکرو بائلوجی کے تحت بریسٹ کینسر کی آگاہی کے لئے مہم شروع کی جائے گی

جمعرات 30 اکتوبر 2014 16:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30 اکتوبر۔2014ء)وفاقی جامعہ اردو کے شعبہ مائکرو بائلوجی کے تحت ہائر ایجوکیشن کمیشن اور پنک ربن یوتھ اویرنیس پروگرام کے تعاون سے بریسٹ کینسر کی آگاہی کے لئے مہم شروع کی جارہی ہے۔اس سلسلے میں پوسٹرسازی کے مقابلے کا اہتمام بھی کیا جارہا ہے۔ تمام جامعات کی طالبات متعلقہ موضوع پر اپنے پوسٹرز شعبہ مائکرو بائلوجی میں انچارج پروگرام ڈاکٹر صائمہ فراز کے پاس جمع کراسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان تمام پوسٹرز کی نمائش اور سیمینار11نومبر کو منعقد ہوگاجبکہ پاکستان میں ہائر ایجوکیشن کمیشن پہلی بار بریسٹ کینسر کے تشخیصی سینٹرز مختلف شہروں میں قائم کررہی ہے ۔ "بریسٹ کینسر کے خلاف جنگ" کے موضو ع پر ہونے والا سیمینار جامعہ اردو ، گلشن کیمپس کے عبدالقدیر آڈیٹوریم میں صبح10بجے ہوگا جس کے مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال ہوں گے۔ان تمام پروگرام کے کورآرڈینیٹر ڈاکٹر سکندر شیروانی، سیکریٹری ڈاکٹر منزہ اعجاز اور چیئر پرسن عطیہ نعیم ہیں۔