محکمہ خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم صوبے کے غریب طبقات تک بنیادی تعلیم کی مفت تعلیمی

جمعرات 30 اکتوبر 2014 17:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30 اکتوبر۔2014ء) محکمہ خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم صوبے کے انتہائی پسماندہ اور غریب طبقات تک بنیادی تعلیم کی زیادہ سے زیادہ مفت تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ٹھوس اور جامع منصوبہ بندی کے تحت کئی منصوبوں پر کام کر رہا ہے۔ غیررسمی بنیادی تعلیم کے ذریعے خواندگی کا تناسب بڑھانے کے لیے محکمہ کی کوششوں اور حاصل کیے گئے اہداف کو ملکی اور غیر ملکی ڈونرز ایجنسیوں نے بھی سراہا ہے۔

اس ضمن میں یونیسکو (UNESCO) کے مسٹر روہن (Rohan) بیورلی جان(Beverly Jones) اور ظفر حیات ملک نے محکمہ لٹریسی کا دورہ کیا جہاں وفد کو ایڈیشنل سیکرٹری لٹریسی ندیم عالم بٹ نے محکمہ کی طرف سے صوبہ پنجاب میں جاری بنیادی تعلیم کے سکولوں ، کمیونٹی لرننگ سنٹروں دیگر اداروں اور مستقبل کے لیے منصوبہ بندی پر تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

وفد نے محکمہ لٹریسی کی طرف سے صوبہ کے پسماندہ علاقوں میں جاری خواتین کے لیے قائم کردہ تعلیم و ہُنر کے مراکز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان پڑھ لڑکیوں اور خواتین کے لیے حصولِ تعلیم اور ہُنر سیکھنے کے مزید وسیع مواقع فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا جس کے لئے "ملالہ" فنڈ سے فنڈز فراہم کرنے کے لیے محکمہ کو جامع پلان بنانے کی پیشکش کی جس پر ایڈیشنل سیکرٹری نے پراجیکٹ ڈائریکٹر سجاد ثاقب کو فوکل پرسن مقرر کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں محکمانہ افسران محمد عثمان ، محمد اکرم جان، بارک اللہ خان اور دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :