وزیراعظم کی تھر، سندھ کے علاقوں میں قحط سالی کی خبروں کا نوٹس لے لیا ،

پاک فوج کو متاثرہ افراد کو خوراک اور ادویات کی فوری فراہمی کی ہدایت

جمعرات 30 اکتوبر 2014 18:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اکتوبر 2014ء) وزیراعظم نواز شریف نے تھر، سندھ کے علاقوں میں قحط سالی کی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے پاک فوج کو متاثرہ افراد کو خوراک اور ادویات کی فوری فراہمی کی ہدایت کردی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وزیراعظم نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو اس ضمن میں رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حکام کو بھی گزشتہ چھ ماہ کے دوران تھر کے رہائشیوں کو دی جانے والی مالی امداد کے حوالے سے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی ۔

متعلقہ عنوان :