خیبر ایجنسی ،پولیو رضا کاروں کا واجبات کی عدم ادائیگی پر پولیو مہم کا بائیکاٹ

جمعرات 30 اکتوبر 2014 19:59

لنڈی کوتل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اکتوبر 2014ء) خیبر ایجنسی میں پولیو سپر وائزر اور رضاکاروں نے مہم سے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ، پولیو سپر وائزر اور رضاکاروں کو پیچھلے پانچ مہم کے واجبات ادا نہیں کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق خیبرایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل میں 31 سپر وائزر اور پولیو کے 118 رضا کاروں کی ٹیم نے پولیو مہم کے بائیکاٹ کا اعلان کیا۔ پولیو سپر وائزر نے دنیا نیوز کو بتایا کہ پچھلی پانچ مہم کے واجبات ادا نہیں کئے گئے ہیں۔ ہر مہم میں واجبات دینے کے وعدے کئے جاتے ہیں لیکن پیسے بعد میں نہیں ملتے ۔ پولیو کی آئندہ مہم دس نومبر سے شروع ہو گی ۔ پولیو رزلٹ سو فیصد مانگتے ہے اور واجبات ادا نہیں کئے جاتے۔

متعلقہ عنوان :