امام سید احمد بخاری نے بھارتی وزیر اعظم کی بجائے نواز شریف کو تقریب میں مدعوکئے جانے پر تنقید کو مستردکردیا

جمعہ 31 اکتوبر 2014 13:09

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31 اکتوبر۔2014ء) شاہی مسجد کے امام سید احمد بخاری نے بھارتی وزیر اعظم کی بجائے نواز شریف کو تقریب میں مدعوکئے جانے پر تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کوئی ذاتی لڑائی نہیں ‘مودی ہمیں پسند نہیں کرتے ہم مودی کو پسند نہیں کرتے۔ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ نریندر مودی نے کبھی مسلمانوں تک پہنچنے کی کوشش نہیں کی اور ہمیشہ مسلمانوں کو فاصلے پر رکھا۔

(جاری ہے)

امام بخاری نے کہا کہ سبحان کو اس لیے اس اہم عہدے کے لیے چنا گیا ہے کیونکہ ان کا رجحان مذہب اور انسانیت کی طرف ہے بی بی سی کے مطابق سید احمد بخاری کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے بی جے پی نے کہا کہ یہ بہت بدقسمتی کی بات ہے اور اس سے وہ کیا پیغام دینا چاہتے ہیں۔بی جے پی کے ترجمان ننل کھولی نے کہا کہ ’امام بخاری خود پر سوالات اٹھا رہے ہیں بھارتی مسلمان بھارت میں پیدا ہوئے ہیں اور وہ بھارت سے پیار کرتے ہیں اور وہ کبھی پاکستان کے بارے میں نہیں سوچتے۔ انھوں نے کہا کہ جامعہ مسجد کے امام کیا پیغام دینا چاہتے ہیں؟۔

متعلقہ عنوان :