سعودی عرب میں کرونا وائرس سے مزید ایک شخص ہلاک اور5ہسپتال پہنچ گئے

جمعہ 31 اکتوبر 2014 15:03

جدہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31 اکتوبر۔2014ء) سعودی عرب میں کرونا وائرس سے مزید ایک شخص ہلاک اور5ہسپتال پہنچ گئے سعودی اخبارکی رپورٹ کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا کہ مڈل ایسٹ ریسپائیرٹری سینڈروم سے ایک غیرملکی شہری ہلاک ہوگیا ہے ۔

(جاری ہے)

بیان کے مطابق ریاض ، ہفرالبطین اور طائف میں بیماری سے مزید پانچ افراد متاثر ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متاثر ہونے والے افراد کا علاج کیا جارہا ہے جن میں ایک 10 سالہ بچی بھی شامل ہے ۔