ڈی سی او لاہور کی زیر صدارت اجلاس ، شہر میں جا ری انسدادِ ڈینگی کی سرگرمیوں کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی

جمعہ 31 اکتوبر 2014 16:25

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31 اکتوبر۔2014ء) ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر)محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر کے تمام ٹا ؤنز میں ضلعی انتظامیہ انسداد ڈینگی مہم کو پوری جانفشانی کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہے ،انسدادِ ڈینگی ایس او پیز کے تحت شہر میں ڈینگی کی روک تھام کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور ڈینگی لاروا کے خاتمہ کے لیے اِن ڈور،آؤٹ ڈور سرویلنس میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت ہرگز برداشت نہ کی جائے گی۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈی سی او کیمپ آفس میں ڈینگی کی روک تھام کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔ای ڈی او (ہیلتھ)،اے ڈی سی (جی) ،ٹا ؤن ایڈمنسٹریٹرز نے اجلا س میں شرکت کی۔ای ڈی او (ہیلتھ) اور ڈینگی پراجیکٹ انچارج نے شہر میں جا ری انسدادِ ڈینگی کی سرگرمیوں کے متعلق ڈی سی او لاہور کو تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

بریفنگ کے دوران انہوں نے بتایا کہ انسدادِ ڈینگی مہم میں کا م کر نے والے سٹاف نے آج ان ڈور ڈینگی سرویلنس کے تحت39698گھروں اور آؤٹ ڈور ڈینگی سرویلنس کے تحت13134مقامات کو چیک کیا،تمام ٹاؤنز میں ڈینگی Android فون کے ذریعے7518تصویریں لی گئیں جبکہ208 مقامات سے ڈینگی لاروا کو تلف کیا گیا اور ڈینگی لاروا برآمد ہونے اور ناقص صفائی ستھرائی کے انتظامات پر05افراد کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے اور 02 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے بتا یا کہ تمام ٹاؤنز نے آج123 قبرستانوں اور290کباڑخانوں کی ڈینگی سرویلنس کی اور311 ٹائر کی دکانوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو چیک کیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آج 157 یونین کونسلزاور کنٹومنٹ بورڈ کے1845 حساس گھروں میںآ ئی آر ایس سپرے کیا گیا ۔عزیز بھٹی ٹاؤن کی 1 ، داتا گنج بخش ٹاؤن کی 1 ، سمن آباد ٹاؤن کی 1 ، واہگہ ٹاؤن کی 2 حساس یونین کونسلز اور کنٹونمنٹ بورڈ کی 1 وارڈمیں فوگنگ سپرے بھی کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے انسدادِ ڈینگی مہم میں کام کرنے والے سٹاف کی کارکردگی کو سراہا اور تمام ٹا ؤن ایڈمنسٹریٹرز کو ہدایت کی کہ انسدادِ ڈینگی سرگرمیوں کو مزید تیز کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :