سندھ ہائیکورٹ نے محکمہ صحت سندھ میں ایڈہاک ڈاکٹرز کی تقرری کے خلاف دائر درخواست پر حکم امتناع جاری کردیا

جمعہ 31 اکتوبر 2014 17:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31 اکتوبر۔2014ء) سندھ ہائی کورٹ نے محکمہ صحت سندھ میں ایڈہاک ڈاکٹرز کی تقرری کے خلاف دائر درخواست پر حکم امتناع جاری کردیا ہے ۔کیس کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس سید حسن اظہر رضوی اور جسٹس عزیز الرحمن پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گذار ڈاکٹر امیت کمار سمیت دیگر درخواست گذاروں نے موقف اختیارکیا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے اور دوبارہ تقرریوں کے قانون کے مطابق گریڈ 17یا اس سے اوپر کی بھرتیاں سندھ پبلک سروس کمیشن کے ذریعہ ہی کی جاسکتی ہیں ۔

حکومت نے ان پوسٹوں کے لیے 13فروری اخبارات میں اشتہارات دیئے اور 24اپریل کو انٹرویو کرکے امیدواروں کو ایڈہاک بنیادوں پر منتخب کرلیا ۔قانون کے مطابق ایڈہاک تقرری 6ماہ سے زائد کے لیے نہیں ہوسکتی اور اس کے لیے سندھ پبلک سروس کمیشن سے پیشگی اجازت لینا ضروری ہے ۔سندھ پبلک سروس کمیشن کو مطلع کیے بغیر سیاسی بنیادوں پر ان اہم عہدوں پر تقرریاں کی جارہی ہیں ۔عدالت نے سندھ پبلک سروس کمیشن اور محکمہ صحت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :