ڈینگی کے مریضوں کے لیے ہر قسم کی سہولت ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال اٹک میں موجود ہے ،اے ڈی سی اٹک

جمعہ 31 اکتوبر 2014 18:44

اٹک خورد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اکتوبر۔2014ء) اے ڈی سی اٹک کنزہ مرتضیٰ نے کہا ہے کہ ڈینگی کے مریضوں کے لیے ہر قسم کی سہولت ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال اٹک میں موجود ہے اور ڈینگی کے جو دس کیس سامنے آئے تھے وہ اب روبہ صحت ہیں اور بہت جلد ہسپتال سے فارغ کردیے جائیں گے۔ اس ضمن میں خصوصی اقدامات اٹھائے گئے تھے جن کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جارہا ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈینگی کے حوالے سے ایک خصو صی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا جن علاقوں میں صفائی کی ضرورت تھی وہاں صفائی کروادی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ڈینگی سپرے بھی کردیا گیا ہے۔ حساس علاقوں کی رپورٹس کا جائزہ لیا جارہا ہے اور ان علاقوں میں ڈینگی لاروا کے مکمل خاتمے تک اقدامات جاری ہیں۔ ڈینگی کا یہ سیزن پندرہ نومبر تک جاری رہے گاجس میں ضرورت اس امر کی ہے کہ اپنے ماحول کو خشک اور صاف رکھا جائے۔ تما م ٹی ایم ایز ایڈمنسٹریٹرز کی نگرانی میں خصوصی اقدامات کررہی ہیں جن کا ضلعی انتظامیہ روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لے رہی ہیں اور انہیں بہتر سے بہتر بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :